ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / چک منگلورو: قومی شاہراہ کی توسیع کے دوران مٹی کھسکی : ایک مزدور ہلاک، تین  محفوظ

چک منگلورو: قومی شاہراہ کی توسیع کے دوران مٹی کھسکی : ایک مزدور ہلاک، تین  محفوظ

Wed, 20 Dec 2023 19:23:12    S.O. News Service

چک منگلورو:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )قومی شاہراہ توسیع تعمیراتی کام کے دوران کنارے کی مٹی کھسکنے سے ایک مزدور جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا واقعہ شرنگیری تعلقہ تنی کوڈو چک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔ جب کہ حادثے میں تین مزدوروں کوبچا لیاگیا ہے۔

مہلوک مزدور کی شناخت آسام کے مجیبول (23) کے طورپر کی گئی ہے۔ مٹی میں پھنسے مزدور فیض ، رقیبول اور بابول کے پیر اور پیٹھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں،جنہیں زائد علاج کے لئے منی اسپتال میں داخل کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شرنگیری ۔ منگلورو قومی شاہراہ کی توسیع کا کام پچھلے کئی مہینوں سے  جاری ہے۔ منگل کو شرنگیری تعلقہ کے نیمارو گرام پنچایت حدود کے تنی کوڑو چک پوسٹ کے قریب سالومر دیہات میں شاہراہ کنارے پر واقع اندرونی نالی کی تعمیر کے لئے جے سی بی کے ذریعے مزدور مٹی نکالنے کی تیاری میں تھے۔ اسی دوران مٹی کے پہاڑ پر واقع گھر کے مالک نے مزدورو ں کو ہدایت دی کہ وہ مٹی نہ نکالیں، نکالنے سے ہمارے گھر کو خطرہ لاحق ہوگا۔ بتایا جارہاہے کہ مزدوروں نے سنی ان سنی کرتےہوئے مٹی نکالے۔ اس کے بعد چارو مزدور اندرونی نالی کے اندر اتر کر مٹی باہر پھینکنے کی تیاری میں تھے اچانک اسی دوران  مٹی کا بڑا تودہ کھسک کر اندر کام کرررہے مزدوروں پر گر پڑا۔

مقامی عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ حادثے کےلئے ٹھیکدار ذمہ دار ہے اسی کی لاپرواہی سے مزدور کی جان گئی ہے۔ عوام نے بتایا کہ بغیر کسی پیشگی حفاظتی اقدام کے ٹھیکدار نے مزدوروں کو کام پر لگایا تھا۔ ٹھیکدار کے خلاف قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیاگیا ہے۔ شرنگیری تھانہ کی پولس جائےوقوع کا معائنہ کرتے ہوئے کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کررہی ہے۔


Share: